بچوں کو بتائیے کہ دوست کون ہوتے ہیں
بچوں کو یہ بتانا ہوگا کہ ہر کسی کے ساتھ دوستی نہیں رکھنی لیکن اس کے باوجود ہر ایک کسی سے احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔
ہم سب کئی لوگوں سے دوستیوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہم سب کے زبردست سے دوست ہیں اور اسی لیے ہم اپنے بچوں کو ایسے دوستوں کی تلاش میں مدد بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ کے بچے ہر بچے کے ساتھ دوستانہ رویے کے ساتھ پیش آئیں تاکہ انہیں دوستوں کی کمی محسوس نہ ہو۔ مگر جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دوستیوں کا معاملہ اتنا سادہ نہیں۔ پیار اور ساتھ دینے والے لوگوں کے ساتھ ہمیں غصہ کرنے والے، دکھ دینے والے اور مایوس کردینے والے لوگ بھی ٹکرا جاتے ہیں۔
اس نازک عمر میں ہر ایک بچہ دوستیوں کو بہت ہی سنجیدگی سے لیتا ہے اور جب اساتذہ اور والدین ان سے ہر قسم کی صورتحال میں ہر کسی کے ساتھ دوستانہ رویہ روا رکھنے کی توقع رکھتے ہوں تو ایسے میں بعض اوقات بچے کنفیوژن کا شکار بن جاتے ہیں۔