انگوٹھا چوسنے کی عادت چھڑوانے کے 7 آسان راستے
اس مسئلے سے بچے کو کتنا نقصان پہنچتا ہےاس کا انحصار اس پر ہے کہ بچہ کتنی دیر، کتنی شدت اور کس پوزیشن میں انگوٹھا چوستاہے
انگوٹھا یا انگلی چوسنے کی عادت کئی شیر خوار بچوں میں پائی جاتی ہے۔ عام طور پر یہ عادت 4 سال کی عمر تک پہنچنے پر بچوں سے چھوٹ جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ کا بچہ 4 برس کا ہوگیا ہے اور اس کے دانت نکلنا شروع ہوگئے ہیں اور بچے کی یہ عادت نہیں چھوٹی تو خدشہ ہے کہ نہ صرف اس کے دانت ٹیڑھے میڑھے آسکتے ہیں بلکہ منہ کا اندرونی اوپر والا حصہ بھی بگڑی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
اس مسئلے سے کس قدر بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس کا انحصار ان باتوں پر ہوتا ہے کہ بچہ کتنی دیر، کتنی شدت اور کس پوزیشن میں انگوٹھا چوستا ہے۔ اس عادت سے بالائی اور نچلے جبڑوں کا تعلق بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس عادت سے دانتوں میں جو ٹیڑھا پن آتا ہے اس سے بولنے میں مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔