بچوں کو انفرادی حیثیت میں وقت دینا کیوں ضروری ہے؟
ایسا کرنے سے بھائی بہنوں کا آپس میں تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی اور an میں احساس پیدا ہوگا کہ وہ بھی اہمیت رکھتے ہیں
بلاشبہ ہر بچے کے لیے فیملی ٹائم لازمی ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کے ایک سے زائد بچے ہیں تو ہر ایک بچے کے لیے انفرادی توجہ ذرا مشکل ہوجاتی ہے۔ لیکن ایسا کرنے سے بھائی بہنوں کا آپس میں تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ ہی بچوں میں یہ احساس پیدا ہوگا کہ وہ بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
اگر بڑے بیٹے کو والدین کی جانب سے بھرپور توجہ اور وقت مل جائے تو اس کا اپنی چھوٹی بہن یا چھوٹے بھائی کی طرف خود سے زیادہ جھکاؤ پیدا ہوجائے گا۔
پڑھیے: بچوں کے لیے بہترین کھلونا کون سا؟
جب ہر ایک بچے کو انفرادی حیثیت میں وقت اور توجہ دینے کی بات آئے تو ماہرین کے مطابق یہ دھیان رکھیں کہ آپ کو اس کے ساتھ 10 سے 15 منٹ گزارنے ہیں اور ایسے مشغلے میں مصروف رہنا ہے جس سے آپ اور آپ کا بچہ کافی لطف اندوز ہوتے ہوں۔