وہ 12 سوال جو کھانے کی میز پر بچوں سے پوچھنے چاہیئں
تحقیق بتاتی ہے کہ خاندان کا ساتھ مل کر کھانا کھانا بچوں کے لیے کافی مددگار ہوتا ہے جس سے ان کے سماجی ہنر ترقی پاتے ہیں اور ان کی کھانے کی عادات بہتر ہوتی ہیں۔
امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کی ایک رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ پورے گھرانے کے ایک ساتھ کھانا کھانے سے بچے زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں۔ لیکن اگر کھانے کے دوران توجہ بٹی رہے اور ہر کوئی اپنے فونز چیک کرتا رہے تو یہ فوائد کم بھی ہوسکتے ہیں۔ اس لیے والدین کو کھانے کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ معنی خیز باتیں کرنی چاہیئں۔
ذیل میں چند ایسے سوالات دیے جا رہے ہیں جن پر والدین اپنے بچوں سے کھانے کی میز پر گفتگو کرسکتے ہیں۔
1: آج آپ نے کیا دلچسپ، مزیدار یا مشکل کام کیا؟
بچے سے دن بھر کے معمولات کے بارے میں پوچھنا ایک اہم کام ہے جس سے آپ کا اور ان کا تعلق بہتر اور مضبوط ہوتا ہے۔ اسکول جانے والے بچوں سے آپ یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ انہوں نے دن میں کیا نئی اور دلچسپ چیز سیکھیں۔ بچے کے جواب سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آپ کے بچے کو کیا چیز جوشیلا بناتی ہے اور انہیں کس جگہ زیادہ مواقع اور مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
2: آج ذہن میں کیا چل رہا ہے؟
بچوں کو احساس دلائیں کہ وہ آپ سے ہر بات کرسکتے ہیں اور آپ ان کی بات سنیں گے۔ یہ ایک عمومی پھندا نہیں ہونا چاہیے تاکہ بچے باتیں بتائیں اور پھر آپ ان کی سرزنش کریں۔ بچوں کے لیے یہ احساس ضروری ہے کہ کوئی ان کی بات سننے اور سمجھنے والا موجود ہے۔ اگر بچہ آپ کو اپنے اسکول میں مشکلات کے بارے میں بتائے تو انہیں ان مضامین کے بارے میں بتائیں جن میں آپ کو بھی مشکلات ہوئی تھیں۔