کچھ بچوں کے دانت دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خراب کیوں ہوتے ہیں؟
اسکول کی عمر تک پہنچتے پہنچتے کم از کم ایک چوتھائی بچوں کے دانت سڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب منہ میں موجود بیکٹیریا چینی کو توڑ کر تیزاب بناتے ہیں جو دانتوں پر حملہ کرکے انہیں گھولنا شروع کردیتا ہے۔
میٹھی چیزوں سے پرہیز کرنا اور عمر کے حساب سے فلورائیڈڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بچوں میں صحتمند دانت یقینی بنانے کا اب بھی بہترین طریقہ ہے۔ مگر والدین کی زبردست کوششوں کے باوجود بھی چند بچوں کے دانت قدرتی طور پر دوسرے بچوں کے مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں اور آسانی سے خراب ہوجاتے ہیں۔
آسٹریلیا میں ہونے والی حالیہ تحقیقوں کے مطابق اسکول کی عمر سے چھوٹے 14 فیصد بچے ہائپومنرلائزڈ سیکنڈ پرائمری مولرز (ایچ ایس پی ایم) (hypomineralised second primary molars" (HSPM کا شکار ہوتے ہیں جس سے بچوں کے دانتوں کی باہری سطح درست طریقے سے نشونما نہیں پاتی اور وہ کمزور ہوجاتے ہیں اور ان کی خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
پڑھیے: اچھی پرورش کے 10 رہنما اصول
بچوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟
ایچ ایس پی ایم کے شکار بچوں کے دانتوں پر سفید یا پیلے دھبے اور کھردرا پن نمودار ہوجاتا ہے کیونکہ ان جگہوں سے اینامل یا باہری خول ٹوٹ چکا ہوتا ہے۔