پانی نہ پینے والے بچوں کے لیے 10 کارآمد ٹپس
اگر آپ کا بچہ پانی پینے سے کتراتا ہے تو ان 10 طریقوں پر عمل کرکے آپ پانی پینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔
ماں اور ڈبے کے دودھ، دونوں ہی میں بچوں کے ابتدائی 6 ماہ کے لیے ضروری غذائیت موجود ہوتی ہے۔ جب آپ کا بچہ دیگر غذاؤں اور مشروبات کی جانب جائے گا، تب بھی ماں کا دودھ اس کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو پانی دینا بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔
بچے کو پانی دینا کئی دیگر چیزوں سے بہتر ہے کیونکہ جہاں میٹھے مشروبات ان کے دانت خراب کرسکتے ہیں وہیں دوسری جانب نلکے کے پانی میں موجود فلورائیڈ ان کے دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرسکتا ہے۔ گرم مہینوں میں ان کے لیے پانی اور بھی ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ ان میں پانی کی کمی کافی جلدی ہوسکتی ہے۔