بچے اگر سبزیاں نہیں کھاتے تو کیا کیا جائے؟
اگر آپ کا بچہ سبزیاں نہیں کھاتا تو آپ ممکنہ طور پر بطور والدین اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
بچے کھانے کے وقت سے پہلے بے حد شور مچاتے ہیں کہ وہ بھوکے اور پیاسے ہیں۔ لیکن جب کھانا سامنے آتا ہے تو وہ اور چلّاتے ہیں، 'یخ' اور کھانا نہیں کھاتے۔ 5 منٹ گزرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں، 'کوئی اسنیک ملے گا؟'
والدین کو اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی سبزیاں نہیں کھاتا تو آپ ممکنہ طور پر بطور والدین اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
مزید پڑھیے: بچوں کے ساتھ دستر خوان پر بہتر وقت کیسے گزاریں؟
کہا جاتا ہے کہ ایک بھوکا بچہ ہی ٹھیک سے کھانا کھاتا ہے مگر کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو کھانے کی میز پر اپنی پسندیدہ چیزیں مثلاً کاربوہائیڈریٹس وغیرہ تو کھا لیتے ہیں مگر باقی چیزوں کی باری ہی نہیں آنے دیتے اور باقی چیزوں سے مراد غذائیت سے بھرپور چیزیں ہیں۔