کھیل

رواں سال سابق کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ کے انعقاد کا اعلان

سابق اور عظیم کرکٹرز پر مشتمل ویٹیرنز ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال 21نومبر سے 5دسمبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

سابق اور عظیم کرکٹرز پر مشتمل ویٹیرنز ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال 21نومبر سے 5دسمبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کریں گے۔

ویٹیرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز شامل ہیں۔

پاکستان ویٹیرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہر ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیلی گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم 21نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اعجاز احمد(کپتان)، غلام علی، شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین اور ظفر علی۔