شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر
111 نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا ہے۔