بڑے بہن بھائیوں کی ذمہ داری اور چھوٹوں سے ان کا تعلق
گھر میں سب سے بڑا بچہ ہونے کی وجہ سے آپ کے کندھوں پر ایک ذمہ داری آجاتی ہے۔ جس دن آپ کے والدین آپ کو اپنے چھوٹے بہن یا بھائی سے متعارف کرواتے ہیں بس اسی دن سے آپ کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔
پھر آپ سے توقع وابستہ کی جاتی ہے کہ آپ دیگر چھوٹے بچوں کے لیے ایک بہترین مثال بنے رہیں۔ حتیٰ کہ آپ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں پر غالب رہتے ہیں، انہیں ڈراتے رہتے ہیں، مگر بڑا ہونے کے ان فائدوں کی ایک قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔
آپ سے مثالی بچہ بننے کی توقع کی جاتی ہے
چونکہ آپ وہ پہلے بچے ہوتے ہیں جس پر آپ کے والدین نے بہتر سے بہتر پرورش کرنے کے تمام طریقے اپنائے ہوتے ہیں لہٰذا والدین چاہتے ہیں کہ آپ دیگر بچوں کے لیے ایک مثالی بچہ بنیں۔ آپ کی تربیت اور پرورش میں آپ کے والدین کافی محنت کرتے ہیں، اور پہلا بچہ ہونے کے ناطے آپ اپنے والدین کے لیے ایک امتحان سے کم نہیں ہوتے۔
آپ کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی کوتاہی یا غلطی پر آپ کو تو ڈانٹ پڑتی ہے مگر آپ سے چھوٹوں کو کچھ نہیں کہا جاتا حتیٰ کہ جب وہ چھوٹے بڑے بھی ہوجائیں تب بھی والدین ان سے بچوں کی ہی طرح پیش آتے ہیں۔