بچوں میں دوڑنے کا رجحان کیسے پیدا کریں؟
آپ کو دیکھ کر آپ کے بچے میں بھی دوڑنے کی خواہش پیدا ہوگی لہٰذا کوشش کیجیے کہ بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کے منصوبے بنائیں۔
رننگ یا دوڑنا ہر عمر کے فرد بالخصوص بچوں کے لیے ایک بہت ہی زبردست کھیل ہے۔ دوڑنے سے بچوں کو موجود نہ صرف اضافی توانائی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کی یادداشت اور سیکھنے کے عمل میں بھی تیزی آتی ہے۔
یہ بہت ہی سستا کھیل ہے اور ہر انسان اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ دوڑنا دل اور خون کی نالیوں کے لیے بھی کافی مفید ہے۔
جب بچوں کی بات آئے تو یہ خیال رکھیں کہ دوڑنے کو بورنگ نہیں بلکہ مزیدار بنانا ہے۔ آئیے ہم آپ کو چند تجاویز دیتے ہیں جس کی مدد سے آپ دوڑنے کو بچوں کے لیے ایک مزیدار کھیل بنا سکتے ہیں۔