چکوال سے 3 خواتین مخصوص نشستوں پر اسمبلیوں میں پہنچ گئیں
مخصوص نشستوں پر اسمبلیوں میں پہنچنے والی خواتین علاقے میں حقوقِ نسواں کے حوالے سے کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
چکوال: 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر اپنی کارکنان کو اسمبلیوں میں لایا گیا جس میں سے صرف ضلع چکوال سے ہی 3 خواتین اسمبلیوں کا حصہ بن گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر آسیہ امجد پہلی مرتبہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں، فوزیہ بحرام بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئی لیکن انہیں قومی اسمبلی میں بھیجا گیا ہے، ادھر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مہوش سلطانہ رکنِ صوبائی اسمبلی بن گئیں۔