Live Election 2018
کسی پارٹی سے بیک ڈور رابطے نہیں، چوہدری نثار
اپنے حامیوں سے بات چیت کرنے کے بعد کسی سیاسی جماعت کی صوبائی اسمبلی میں حمایت کا فیصلہ کروں گا، سابق وزیرِ داخلہ
سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے بیک ڈور رابطہ نہیں ہے۔
ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حامیوں سے بات چیت کرنے کے بعد کسی سیاسی جماعت کی صوبائی اسمبلی میں حمایت کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ داخلہ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور این اے 63 سے الیکشن میں حصہ لیا اور دونوں ہی نشستوں پر انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غلام سرور خان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی کی اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے مضبوط ترین اپوزیشن ہوگی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔