پی ٹی آئی کا 130 ارکان کے ساتھ پنجاب میں اکثریت کا دعویٰ
آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے مزید 3 یا 4 امیدوار شامل ہوں گے جس سے تعداد میں اضافہ ہوگا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے کامیاب آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 130 نشستیں حاصل کرکے اکثریتی جماعت بننے کا دعویٰ کردیا۔
پنجاب میں 25 جولائی کے انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) 129 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جماعت بن گئی تھی اور پی ٹی آئی 123 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر تھی تاہم واضح اکثریت نہ ہونے سے صوبے میں حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔