Live Election 2018

پنجاب اسمبلی کے چار آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

پنجاب اسمبلی سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے چار امیدوارں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے چار امیدوارں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تحریک انصاف میں شامل ہونے والے امیدواروں میں کبیروالا سے حسین گردیزی، لیہ سے رفاقت شاہ اور بشارت جبکہ ڈی جی خان سے حمید پتافی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے نظریئے کے نفاذ کی بھرپور کوششیں کریں گے۔

۔