Live Election 2018
مانسہرہ سے کامیاب آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل
قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 سے کامیابی حاصل کرنے والے صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے حکومت سازی کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
اسی سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 سے کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدوار صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
مانسہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے صالح محمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔