Live Election 2018
متحدہ مجلس عمل کا انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار
مولانا فضل الرحمان نےانتخابات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونےوالی اے پی سی میں اپنامؤقف سامنے رکھیں گے۔
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابی نتائج ماننے سے یکسر انکار کردیا۔
ایم ایم اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ مارا گیا ہے، اس لیے وہ آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں بھی اپنا مؤقف رکھیں گے۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنماء ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج پر عوام کو تشویش ہے کیوں کہ الیکشن چرایا گیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انتخابی نتائج کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔۔
دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے بھی پولنگ ایجنٹس کونکال کر نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔