Live Election 2018
مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی میں 'مضبوط اپوزیشن' کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔
عام انتخابات 2018 کی دوسری کامیاب ترین جماعت مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارٹی کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد کا خط لکھیں گے اور ہارنے والے امیدواروں کو خط لکھ کر دلاسہ دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کریں اور ان کی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دھاندلی کے خلاف دستیاب ثبوت بھی فراہم کرے گی۔