Live Election 2018
جبران ناصر کو ایک مرتبہ پھر انتخابات میں بدترین شکست
ممتاز سماجی رہنما جبران ناصر نے انتخابی نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
معروف سماجی رہنما جبران ناصر ایک مرتبہ پھر انتخابی میدان میں بدترین شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود دوبارہ انتخابات میں کچھ خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
جبران ناصر نے الیکشن 2018 میں دو نشستوں سے میدان عمل میں اترنے کا اعلان کیا تھا اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔
تاہم دو نشستوں سے انتخاب لڑنے کے باوجود ان کی قسمت نہ بدل سکی اور انہیں دونوں سیٹوں پر بھاری مارجن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جہاں وہ کسی بھی سیٹ پر ابتدائی تین امیدواروں میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔