Live Election 2018
رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم توقعات کے مطابق کام نہ کرسکا، الیکشن کمیشن کا اعتراف
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ فارم45 کے حوالے سے شکایات کی گئیں تو تحقیقات کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری بابر یعقوب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر موجود پولنگ ایجنٹس کو فارم45 کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو فارم45 کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات ہیں تو ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے تسلیم کیا کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم توقعات کے مطابق درست طریقے سے کام نہیں کر سکا اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
بابر یعقوب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائے جانے والی 8300 معلوماتی سروس کی سست روی کی بھی شکایات موصول ہوئیں اور اسے بھی مستقبل میں بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔