ووٹروں کو ناخواندگی کا طعنہ دے کر سارہ تاثیر مشکل میں پڑ گئیں
سارہ تاثیر نے اپنی ٹوئیٹس میں خصوصاً خواتین ووٹروں کے حقِ رائے دہی پر سوالات اٹھائے تھے۔
جہاں ریاستی اداروں بشمول الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات 2018 کے لیے مختلف قوانین اور سازگار ماحول بنا کر یہ کوشش رہی کہ ووٹروں، خاص طور پر خواتین ووٹروں کا ٹرن آؤٹ بڑھایا جائے، وہیں سابق مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے بلوچستان میں ووٹ دینے کے لیے آنے والی خواتین کو ناخواندگی کا طعنہ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
انہوں نے ایک ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے یونانی فلسفی افلاطون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوری نظام میں ہر شخص کو ووٹنگ کے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے کم از کم ایک مخصوص حد تک تعلیم یافتہ ہونا چاہیے۔