پاکستان

ووٹرز ملک کی قسمت بدلنے گھر سے نکل آئے

دہشتگردی کے خدشات کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے نکلے اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاروں میں لگ کر ووٹ ڈالا۔

عام انتخابات 2018 کے لیے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا مرحلہ مجموعی طور پر پرامن انداز سے ہوا اور اس بار بدامنی کے کچھ زیادہ واقعات دیکھنے میں نہیں آئے۔

یہ پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات تھے جس میں 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز کو رائے دہی کا حق حاصل تھا۔

اب ووٹنگ کی شرح کتنی رہی، یہ تو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک یا 2 دن بعد بتایا جائے گا، تاہم لوگوں میں اس حوالے سے بہت زیادہ جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

دہشتگردی کے خدشات کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے نکلے اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاروں میں لگ کر اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالا۔

ہر ایک کی آنکھوں میں ملک کی ترقی کا خواب تھا اور وہ ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت بدلنا چاہتے تھے۔

درحقیقت پورے ملک میں اس حوالے سے جشن کا سماں نظر آیا، جس کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔