Live Election 2018
ایم کیو ایم پاکستان کے سید علی رضا عابدی کی ووٹرز سے درخواست
ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ورنہ ووٹرز کا داخلہ ممنوع ہوگا، رہنما ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سید علی رضا عابدی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اپنا موبائل فون اپنے ساتھ نہیں لے کر جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ووٹرز کا داخلہ ممنوع ہوگا۔