1985-2013: پاکستان میں انتخابات کا ٹرن آوٹ
پاکستان میں 1985 سے لے کر اب تک انتخابات کا کل تناسب صرف 44.5 فیصد رہا ہے، جس میں سے صرف 1985 اور 2013 کے انتخابات کا تناسب 50 فیصد سے زیادہ رہا۔
1985 کے انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد میں سے 53.7 فیصد افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جبکہ 1988 میں ہونے والے انتخابات میں سے 42.7 فیصد افراد ووٹ کاسٹ کرسکے۔
1990 کے انتخابات میں ووٹرز کی 45.2 فیصد تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا جبکہ 1993 میں 37.6 فیصد افراد نے عوامی نمائندوں کو منتخب کیا۔
علاوہ ازیں 1997 ان انتخابات کا ایک ایسا سال تھا جہاں سب سے کم 36.1 فیصد افراد نے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
2002 میں ہونے والے انتخابات میں 41.8 فیصد، 2008 میں 44.4 فیصد جبکہ 2013 میں 55 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
تاہم سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اس سال ملک میں ووٹرز کا ریکارڈ ٹرن آؤٹ سامنے آئے گا۔