Live Election 2018
میڈیا کو کوریج سے روکنے کی اطلاعات، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن کا جاری کردہ کارڈ رکھنے والے میڈیا نمائندوں کو کوریج کرنے سے نہ روکا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن
اسلام آباد: ملک بھر میں جاری انتخابات کے دوران میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز میں جانے سے روکنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں سے پولنگ کے دوران میڈیا کو کوریج روکنے کی شکایت موصول ہورہیں ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور حکام کو کوریج دینے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ کارڈ رکھنے والے میڈیا نمائندوں کو کوریج کرنے سے نہ روکا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ کارڈ رکھنے والے میڈیا نمائندوں کوریج کی اجازت دی جائے۔