پاکستان کے پہلے عام انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش
پاکستان میں 11 ویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں عوام میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے، جس میں ساڑھے 10 کروڑ پاکستانی حق رائے دہی کا حق استعمال کررہے ہیں۔
تاہم جب پاکستان میں پہلی بار عام انتخابات کا انعقاد 1970 میں ہوا تو قومی اسمبلی کی 290 نشستوں (یہ 300 نشستیں تھیں مگر 10 پر انتخابات مختلف وجوہات کی بناءپر ملتوی ہوگئے تھے) کے لیے جتنا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، وہ فقید المثال ہے۔
اس وقت رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5 کروڑ 52 لاکھ تھی جبکہ 1545 امیدوار اپنی قسمت آزمانے کے لیے نکلے تھے۔
اس وقت 25 بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تعداد 1229 جبکہ آزاد امیدوار 316 تھے۔
پولنگ کا وقت صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک تھا جس کے دوران مردوں سے زیادہ خواتین میں ووٹ ڈالنے کا اشتیاق نظر آیا، ہر عمر کے افراد نے اپنے حق رائے دہی کو استعمال کیا، جن میں معذور، نابینا غرض ہر طرح کے لوگ شامل تھے۔
اس زمانے کے انتخابات کی ڈان اخبار میں شائع ہونے والی تصویری جھلکیاں ہوسکتا ہے کہ آپ کو ووٹ ڈالنے کے لیے نکلنے پر مجبور کردیں۔