نسل پرستی پر اوزل کا جرمن فٹبال ٹیم چھوڑنے کا اعلان
جرمنی کے میسٹ اوزل نے مئی میں ترکی کے صدر طیب اردوان کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی جس پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔
نامور جرمن فٹبالر میسٹ اوزل نے نسل پرستی کا سامنا کرنے پر جرمنی کے لیے کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل مئی میں میسٹ اوزل نے ترکی کے صدر طیب اردوان کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی جس پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور ان کی جرمنی کے لیے حب الوطنی پر سوالات اٹھائے گئے۔
عالمی کپ کی وجہ سے اس حوالے سے ایک عرصے سے خاموشی چھائی ہوئی تھی لیکن اتوار کو اوزل نے اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کردیا۔