واٹس ایپ کا پاکستانی صارفین کے لیے اہم پیغام
پاکستان میں انتخابات کے دوران سیاسی تناﺅ اور دیگر مسائل کے حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے یہ اشتہار شائع کرایا گیا۔
پاکستان میں انتخابات سے چند دن قبل مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے 'جعلی اطلاعات کو پھیلنے کی روک تھام' کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے ملک کے اہم اخبارات میں پورے صفحے کا اشتہار شائع کرایا گیا ہے جن میں ایسے اقدامات بتائے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین گروپس میں گردش کرنے والی جعلی خبروں کو شناخت کرسکتے ہیں۔