عوام میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم برداشت
مخالفین کے درمیان سیاسی عدم برداشت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق بھی بھول گئے۔
انتخابات 2018 سے قبل سیاسی حریفوں کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں لیکن حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات میں سیاسی مخالفت میں اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔
مخالفین کے درمیان سیاسی عدم برداشت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق بھی بھول چکے ہیں اور بے زبان جانوروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر مخالف قائدین کے نام اور تصویریں لگا کر اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جہاں ’کتے‘ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر امیدواروں کی تصاویر پر مشتمل انتخابی پوسٹر لگائے گئے۔
ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جانوروں اور پرندوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کریٹرز آرک ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔