Live Election 2018

ووٹر کو زبردستی پولنگ اسٹیشن سے نکالنا جرم قرار

ووٹر کو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر ووٹ ڈالنے یا روکنے کے لیے کوئی تحفہ دینا، تحفہ کی پیشکش یا وعدہ کرنا رشوت تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹر کو زبردستی پولنگ اسٹیشن سے نکالنا اور ووٹ ڈالے بغیر باہر جانے پر مجبور کرنا انتخابی بدعنوانی قرار دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر کو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر ووٹ ڈالنے یا روکنے کے لیے کوئی تحفہ دینا، تحفہ کی پیشکش یا وعدہ کرنا رشوت تصور ہوگا۔

اس کے علاوہ کسی مذہبی شخصیت کی خوشنودی یا ناراضی سے متعلق دھمکی دینا بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ان جرائم میں سیشن جج تین سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دے سکے گا۔