Live Election 2018
مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ انتخابات کے لیے اہل قرار
سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی سے متعلق مد مقابل امیدوار کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 سے امیدوار سائرہ افضل تارڑ کو انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
عدالت عظمیٰ میں سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کے لیے مد مقابل امیدوار شوکت علی بھٹی کی درخواست خارج کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سائرہ افضل تارڑ نے کاغذات نامزدگی میں 2 بینک اکاؤنٹس کا ذکر کیا ہے لیکن ان کی تفصیلات نہیں دی گئیں، لہٰذا انہیں انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
تاہم سپریم کورٹ نے درخواست گزار شوکت علی بھٹی کے اعتراض کو مسترد کیا اور سائرہ افضل تارڑ کو انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
رپورٹ: حسیب بھٹی