Live Election 2018
انتخابات 2018: ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کا رنگین خاکہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شائع کردہ پوسٹر میں آسان اردو میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے
25 جولائی کو ہونے والی رائے شمای میں حصہ لینے کے لئے بہت سے ایسے افراد بھی گھروں سے نکلیں گے جنہوں نے اس سے قبل کبھی ووٹ نہ دیا ہو یا وہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہوئے ہوں۔
چناچہ ایسے افراد کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار سمجھانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رنگین پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔
پوسٹر میں خاکے کی مدد سے ووٹ ڈالنے کے پورے عمل سےآگاہی فراہم کی گئی ہے اور اس کے ساتھ اردو میں ہدایات بھی درج ہیں تا کہ ہر قسم کے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اسے باآسانی سے سمجھ لیں۔