فیفا ورلڈ کپ کی شاندار اختتامی تقریب، مشعل قطر کو منتقل
روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد کو عالمی کپ کی مشعل دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2018 کی رنگارنگ اختتامی تقریب ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی جس میں ورلڈ کپ کی مشعل اگلے عالمی کپ کے میزبان ملک قطر کے حوالے کردی گئی۔
دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کے 12 اسٹیڈیمز میں ایک مہینے سے زائد جاری رہنے والا فٹبال کے عالمی میلہ آج شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے۔
دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں تقریب سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں عالمی کپ کی مشعل دی۔