ایم کیو ایم پاکستان کا منشور پیش، نئے صوبوں کے قیام کی تجویز
منشور میں اختیارات کی مرکزی سطح سے بلدیاتی اداروں تک منتقلی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ۔ پ) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی کے منشور کا اعلان کردیا۔
’بااختیار پاکستان‘ کے عنوان سے جاری منشور میں اختیارات کی مرکزی سطح سے بلدیاتی اداروں تک منتقلی پر توجہ اور نئے صوبوں کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔
منشور کے اہم نکات:
- اختیارات کی منتقلی
- بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا
- نئے انتظامی یونٹس کا قیام
- روایتی جمہوریت کی شراکتی جمہوریت میں منتقلی
- منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور حقیقت پسندانہ اقتصادی مقاصد کو اپنانا
- بنیادی سہولیات تک آسان رسائی