پیپلز پارٹی کا ’ایک جماعت‘ کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام
الیکشن کمیشن سول ایوی ایشن کے امتیازی سلوک کا نوٹس لے، یہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پر لاہور ایئرپورٹ کے استعمال کی اجازت دینے کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے بیان میں کہا کہ ’پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور جارہے تھے، کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے طیارے کو پرواز کرانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث انہیں منزل تک پہنچنے کے لیے زمینی سفر اختیار کرنا پڑا‘۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول اور بے نظیر کی انتخابی مہم میں مشابہت
دوسری جانب مبینہ طور پر جانبداری دکھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔