نواز شریف، مریم کی استقبالی ریلی کی جھلکیاں
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سربراہی میں ریلی نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے ائرپورٹ نہیں پہنچ پائی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سربراہی میں قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد وطن واپسی پر استقبال کے لیے ریلی نکالی گئی جو رکاوٹوں کے باعث لاہور ائرپورٹ تک نہیں پہنچ سکی۔
پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں ائرپورٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا تھا۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور شیلنگ بھی کی گئی جبکہ فیصل آباد، گجرانوالا، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں سے لاہور آنے والی ریلیوں کو بھی شہر میں داخلے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔