وہ شاندار لمحہ جب فوٹوگرافر کروشین ٹیم کا حصہ بن گیا
کروشیا نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں دوسرا گول اسکور کیا تو ایک فوٹو گرافر بھی کروشین ٹیم کے جشن کا حصہ بن گیا۔
ماسکو: جب ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے ایکسٹرا ٹائم میں کروشیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کی تو ایک فوٹو گرافر بھی غیردانستہ طور پر کروشین ٹیم کے جشن کا حصہ بن گیا۔
روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت میں برابر رہنے کے بعد اضافی 30منٹ کا کھیل شروع ہوا۔
میچ اضافی وقت میں بھی ڈرا کی جانب گامزن تھا لیکن 109ویں منٹ میں ماریو مینڈزیوکک نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔