لاہور کی بارش بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بارش سے شہریوں کو دن بھر پریشانی کا سامنا رہا لیکن سیاسی جماعتوں نے پوائنٹ اسکورنگ کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود گاڑی میں پانی سے بھری سڑک پر نکل آئے اور شہریوں سے خطاب کیا، اس دوران مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ فرانس کے شہر ’پیرس‘ کی تلاش میں بھی سرگرداں نظر آئے۔
عمران خان اتنے زیادہ پانی میں لاہور کی سڑکوں پر پیدل نکل آئے ۔
— Fajjar Ali (@fajjarali20) July 3, 2018
ایک لیڈر ہی ایسا کر سکتا ہے ۔
عوام کا والہانہ استقبال ۔#GE2018#LahoreRainpic.twitter.com/HCKjxcTiYv
عمران خان کی جانب سے شہر کے دورے پر ان کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بھر پور تعریف کی، اور کہنے لگے کہ ایک رہنما ہی ایسا کر سکتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ویڈیو بھی سامنے آئی کہ وہ اپنے حلقے این اے 132 میں انتخابی مہم کے لیے نکل آئے ہیں، ان کے کارکن گل پاشی کرکے مسلم لیگ (ن) کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔
وہ جو صُبح سے روئے جارہے تھے لاہور کی سڑکوں پر پانی لاہور ڈوب گیا وہ یہ دیکھلیں شہبازشریف اپنے حلقے #NA132 میں لوگ میاں شہباز کی مُحبت میں اُمڈ آئے یہ ویڈیو دیکھ کر رونے والے چلو بھر پانی میں ڈوب مرے#GE2018 pic.twitter.com/KdrfAZ1Lfs
— Aniha Anam Chaudhary (@anihachaudhry) July 3, 2018
بارش کے دوران لاہور کے جی پی او چوک پر ہونے والے گڑھے کے حوالے سے کئی لوگ سابق وزیر اعلیٰ سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ پر پر طنز کرتے بھی نظر آئے۔
میاں جی لاہور دا شاپر ڈبل کر لو لیک ہو گیا جئے 😂😂😂@CMShehbaz@MaryamNSharif#AbSirfImranKhan#BBteraKaaflaThamaNahin#TaleemDo#TajurbaExposed#GE2018#WazireAzamImrankhan#اب_صرف_عمران_خان#ShehbazSharif pic.twitter.com/IrVc1fOf6Z
— Shehryar Malik 🇵🇰 (@maliksheery24) July 3, 2018
سوشل میڈیا پر کچھ سیاسی متحرک افراد لاہور کے گڑھے کو دنیا کی مشہور آبشار نیاگرا سے تشبیہ دینے لگے۔
Niagra Fall Of Lahore
— Diya Rahman (@IamFahadia) July 3, 2018
Mall Road GPO 2018 #VoteWisely #GE2018 pic.twitter.com/oWcVufLo8S
ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کے امیدوار تو اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن ان کے حامی ایم ایم ایل کے نام سے ہی سوشل میڈیا پر مہم چلاتے نظر آتے ہیں، لاہور میں ہونے والی بارش میں ان کی امدادی سرگرمیوں کو اسی تناظر میں زیر بحث لایا گیا۔
MML boys helping people who were struck in rain water in Paris (Lahore). These boys are doing this for decades even when they did not fielded candidates for #GE2018. If they can serve without seats, imagine the level of their service after coming into power pic.twitter.com/J31OwAQN4v
— Sohaib Roomi (@Romi_stan) July 3, 2018
اسی طرح کچھ کا کہنا تھا کہ جب آپ لاہور میں فرانس کا شہر پیرس تلاش کرنے نکلیں، تو آپ اٹلی کا وینس دریافت کر لیتے ہیں۔
When you want to see Paris , Venice in Lahore for free !! @CMShehbaz #Lahorerain pic.twitter.com/ALg45ucf8F
— Sohaib K. Rana (@sohaibkrana) July 3, 2018
#Paris converted to #Venice, its Orange Train Station GPO Chowk@adeel_azhar @MaleehaHashmey @Tlusi2 @raoo512 ,@president_pmln ,@MaryamNSharif @ImranKhanPTI #LahoreRain, #Lahore, #PMLN #Performance #VoteKoIzzatDo pic.twitter.com/KHlDKKfYC4
— Ata Ur Rehman (@iatarehman) July 3, 2018
Best meme on #LahoreRain pic.twitter.com/1me8jomAwQ
— Usama Qureshi (@UsamaQureshy) July 3, 2018
کچھ شہری کشتیوں کے مزے بھی لیتے رہے، اور ساتھ ساتھ نواز شریف پر تنقید بھی کرتے رہے۔
لاہور۔۔۔۔ شکریہ شہباز شریف 10 برسوں میں شہر کو پیرس بنانے پر ۔۔۔۔۔#LahoreRain #ParisBecomesVenice pic.twitter.com/mOOZ4OnvGq
— Ejaz Wasim Bakhri (@ejazwasim) July 3, 2018