جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست، بیلجیئم فاتح
ورلڈ کپ فیورٹ بیلجیئم نے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی۔
ورلڈ کپ فیورٹ بیلجیئم نے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 2-3 شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ برازیل سے ہو گا۔
روستوو ارینا میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا جبکہ خلاف توقع جاپان کی ٹیم نے بھی بھرپور کھیل پیش کیا۔
دونوں ٹیموں خصوصاً بیلجیئم کی ٹیم کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن دونوں ہی ٹیمیں کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی جاپان کے گینکی ہراگوچی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
ابھی بیلجیئم کی ٹیم اس حملے کے صدمے سے نکلی بھی نہ تھی کہ میچ کے 52ویں منٹ تکاشی انوئی نے خوبصورت ہٹ لگا کر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔