اکبر بگٹی کے پوتے کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
بلوچستان ہائی کورٹ نے پی پی پی کے صوبائی صدر کو بدستور نااہل جبکہ پی ٹی آئی کے صدر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق گورنربلوچستان مرحوم اکبر بگٹی کے پوتے عالی بگٹی کے خلاف ریٹرننگ افسر (آر او) اور اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات 2018 میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
عالی بگٹی کے پی بی-10 سے کاغذات نامزدگی ڈیرہ بگٹی کے آر او نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مخالف امیدوار نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔