ورلڈکپ کے فیصلہ کن معرکے کیلئے ٹریننگ، میسی نے سالگرہ نہیں منائی
شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجائے گا۔
اسٹار فٹبالر اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2018 میں اپنے آخری اور فیصلہ کن گروپ مقابلے کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائی اور ٹریننگ کرتے رہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن اور افریقی ٹیم نائیجیریا کے درمیان گروپ ڈی کا فیصلہ کن میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسی نے اپنے سالگرہ کے دن صبح سے ہی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جبکہ ان کے چہرے سے سالگرہ کی خوشی محسوس نہیں ہورہی تھی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی اپنے کپتان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ٹریننگ سیشن کے بعد سالگرہ کا کیک پیش کیا۔