حافظ سعید کے صاحبزادے، داماد کے کاغذات نامزدگی منظور
حافظ طلحہٰ سعید قومی اسمبلی کے حلقہ 91 سرگودھا، حافظ خالد ولید حلقہ 133 لاہور سے عام انتخابات گے،ڈپٹی سیکریٹری
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے صاحبزادے اور ان کے داماد کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔
جماعت الدعوۃ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات احمد ندیم کے مطابق حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہٰ سعید قومی اسمبلی کے حلقہ 91 سرگودھا اور داماد حافظ خالد ولید حلقہ 133 لاہور سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یہ دو ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کے ان 265 امیدواروں میں شامل ہیں جو غیر معروف اللہ اکبر تحریک (اے اے ٹی) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔