کرکٹ کے 11 کھلاڑیوں کی منفرد فٹبال ٹیم
دنیا بھر میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کے شائقین ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم موجود نہ ہونے کے باوجود بھرپور جوش و جذبے سے ایونٹ کے میچز دیکھنے میں مصروف ہیں۔
آئیے ایسے موقع پر ہم آپ کو ان کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں کارنامے انجام دینے کے ساتھ ساتھ فٹبال کے میدان میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
چارلس برگس (CB) فرائی
چارلس برگس ہر لحاظ سے زندگی میں آل راؤنڈر تھے جنہوں نے لانگ جمپ، رگبی، رائٹر، سیاستدان اور ٹیچر کی حیثت سے خود کو منوایا جبکہ ایک زمانے میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ انہیں ایک مرتبہ البانیہ کے تاج کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔
تاہم ان سب کے ساتھ ساتھ ایک وہ بہترین کرکٹر اور فٹبالر بھی تھے، جہاں انہوں نے انگلینڈ کے لیے 1896 اور 1912 کے درمیان 26 میچز میں ایک ہزار 223 رنز بھی اسکور کیے۔
انہوں نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ رائٹ بیک کی حیثیت سے انگلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ ساؤتھ ہیمپٹن، کورنتھیان اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے فٹبال بھی کھیلی۔
آرتھر ملٹن
انگلش کرکٹر آرتھر ملٹن کا فرسٹ کلاس کیریئر ان کی عظمت کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں گولسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 620 میچز میں 32ہزار 150رنز اسکور کیے۔
تاہم ان کا انٹرنیشنل کیریئر 1958 سے 1959 تک پہنچ کر ختم ہو گیا اور وہ صرف 6 ٹیسٹ میچ کھیل سکے۔
وہ ایک بہترین فٹبالر بھی تھے، 1945 میں معروف انگلش فٹبال کلب آرسینل سے معاہدے کے بعد انہوں نے 80 سے زائد میچز کھیلے، بعد ازاں برسٹل میں ٹرانسفر کے بعد کرکٹ پر توجہ دینے کی ٹھانی۔
ویوین رچرڈز
دنیا میں جب کبھی بھی کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جائے گی تو عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز اس فہرست کا حصہ ضرور ہوں گے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رچرڈز دنیا کے شاید وہ واحد مرد کرکٹر ہیں، جنہوں نے کرکٹ اور فٹبال دونوں کے ورلڈ کپ کھیلے۔