فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک کے خصوصی فیچر
جہاں ورلڈ کپ کے سحر میں دنیا بھرکے لوگ اور میڈیا جکڑا ہوا ہے، وہیں سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے
فٹ بال کا 21 واں عالمی کپ روس میں جاری ہے، جس میں ہر روز نئے ریکارڈ بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔
جہاں فٹ بال ورلڈ کپ کے سحر میں دنیا بھر کے لوگ اور میڈیا جکڑ ہوا ہے، وہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف رکھنے کی غرض سے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے خصوصی نئے فیچر متعارف کرادیے، جو یقیناً صارفین کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔
فیس بک نے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لیے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے خصوصی فیچر متعارف کراتے ہوئے نیوز فیڈ میں چند چھوٹی موٹی تبدیلیاں کی ہیں، جن سے زیادہ تر صارفین بے خبر ہیں۔