میڈیا رپورٹس کے برعکس پرویز خٹک ایس این جی پی ایل کے نادہندہ نہیں
پی کے 64 سے میرے خلاف متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کا نام بھی پرویز خٹک ہے جس کی وجہ سے الجھن پیدا ہوئی، پرویز خٹک
میڈیا پر چلنے والی گزشتہ رپورٹس کے بر خلاف خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نادہندگان میں نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر چلنے والی خبر میں بتایا گیا تھا کہ گیس کمپنی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کیا ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایس این جی پی ایل کا نادہندہ قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات: 100 سے زائد اُمیدواروں کے کوائف مشکوک قرار