عام انتخابات: سیاسی جماعتوں، پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، پولنگ ایجنٹس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنے کے پابند ہوں گے، کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار نظریہ پاکستان اور قومی سالمیت کے خلاف خیالات کا اظہار نہیں کر سکتا، جبکہ کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف خیالات کا اظہار نہیں کرے گا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کی پابند ہوں گے، جبکہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس سیکیورٹی اہلکاروں سے معاونت کریں گے، سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی عملہ کسی بھی شہری کو انتخابی عمل سے الگ نہیں رکھیں گے، جبکہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی عمل میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کسی سرکاری ملازم یا افسر سے معاونت طلب نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ