چنئی سپر کنگز کا 2 سال بعد ہوم گراؤنڈ میں جوتوں سے استقبال
آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہنچی تو مشتعل تماشائیوں نے ان کا جوتوں سے استقبال کیا۔
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپر کنگز کی ٹیم میچ کھیلنے ہوم گراؤنڈ پر پہنچی تو پانی کے بحران پر مشتعل تماشائیوں نے ان کا جوتوں سے استقبال کیا۔
کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے سبب چنئی سپر کنگز پر دو سال تک آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تاہم رواں سال آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک کی لیگ میں ازسرنو واپسی ہوئی ہے۔
تاہم ہوم گراؤنڈ پر چنئی کا دو سال بعد پہلے میچ کے لیے کچھ اچھے طریقے سے استقبال نہیں کیا گیا اور پانی بحران پر مشتعل شائقین نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر جوتا پھینک دیا۔