کامن ویلتھ گیمز: طلحہ طالب نے پاکستان کو پہلا میڈل دلا دیا
21ویں کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ کے طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
گوجرانوالہ کے 18سالہ طلحہ طالب نے کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلا دیا۔
62کلو گرام کی کیٹیگری میں مقابلہ کرنے والے طلحہ طالب نے مجموعی طور پر 283 کلو گرام وزن اٹھایا اور 21ویں کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے اسنیچ ایونٹ میں 132کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
62کلو گرام کی کیٹیگری میں ملائیشیا کے محمد ازنل بدین نے سونے جبکہ پاپوا نیوگنی کے مور بارو نے چاندی کا تمغہ جیتا۔