شاہین آفریدی 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں نوجوان شاہین آفریدی کو ڈیبیو کرایا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے نوجوان شاہین آفریدی کو ڈیبیو کرایا جس کے ساتھ ہی وہ 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
شاہین آفریدی کم عمری میں بھرپور پیس کے ساتھ باؤلنگ کرنے پر ڈومیسٹک کرکٹ سے سلیکٹرز کی نظروں میں آئے جنہوں نے انہیں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب کیا۔
ڈومیسٹک سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ان سے فوری طور پر معاہدہ کر لیا۔
شاہین آفریدی نے انڈر19 ورلڈ کپ میں اپنی جارحانہ تیز باؤلنگ سے ہر خاص و عام کو متاثر کیا اور بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیا۔