کھیل

کراچی میں عالمی کرکٹ کی یادگار واپسی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی20 میچ میں 143 رنز سے شکست دے کر کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو یادگار بنا دیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی20 میچ میں 143 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو یادگار بنا دیا۔

کراچی میں تقریباً ایک دہائی بعد میچ ہونے کے باوجود 33ہزار گنجائش کے حامل نیشنل اسٹیڈیم میں صرف 18ہزار تماشائی میچ دیکھنے کے لیے آئے لیکن تقریباً آدھا اسٹیڈیم خالی ہونے کے باوجود لوگوں نے اپنے جوش و جذبے سے میچ میں سماں باندھ دیا۔

میچ دیکھنے کے لیے آئی زہرہ کاظمی نامی خاتون نے کہا کہ یہی وہ چیز ہے جو ہم عرصے سے ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ملک کرکٹ کے لیے بالکل محفوظ ہے۔

آفتاب خان نامی طالبعلم نے کہا کہ میں اپنے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم تمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور یہ 9 سال بعد کراچی میں پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا ہے۔

خواتین، بچوں سمیت ہر عمر کے لوگوں نے میچ دیکھنے کے لیے جوق در جوق اسٹیڈیم کا رخ کیا— فوٹو: اے ایف پی

نیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں موجود تھیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ دیکھنے کے لیے آںے والے ایک نوجوان شائق نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس میں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

شائقین کو سخت سیکیورٹی کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی— فوٹو: اے ایف پی

ایک نوجوان شائق شہر قائد میں کرکٹ کی واپسی پر شاداں نظر آ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان نے 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم اور فخر زمان نے پاکستان کو 56 رنز کی عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم کو آؤٹ کرنے پر ویسٹ انڈین اسپنر ریاض ایمرت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

مین آف دی میچ حسین طلعت نے ڈیبیو پر 41 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی لی— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈین اسپنر ویرا سیمی پرمال ڈیبیو پر چوتھی گیند کراتے ہوئے پیر مڑنے کے سبب اسٹریچر پر پویلین لوٹے جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کی گیا— فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی— فوٹو: اے ایف پی

حسین طلعت نے سیمیول بدری کو آؤٹ کر کے اپنے ڈیبیو اور کراچی میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو یادگار بنایا— فوٹو: اے ایف پی